زخہ خیل قومی تنظیم کے پانچ رضاکارنامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

لنڈی کوتل۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ تیراہ میدان علاقہ سپاہ سوخ مقام میں زخہ خیل قومی تنظیم کے پانچ رضا کاروں کوقتل اور ایک کو زخمی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قوم زخہ خیل سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نیک محمد ولد طالب ،جالکے ولد خنڈائی ،لاہورگل،ولد سورگل ،جمیر ولد خیال نور،رازمحمد ولد صفت خان ،اور عبدالقیوم ولد عجب خان ساکنان بازار زخہ خیل تحصیل لنڈی کوتل خیبر ایجنسی تیراہ میدان کے علاقہ زخہ خیل میں اپنے کھیتوں میں فصل بونے کے لئے کئی ہفتے پہلے گئے تھے، یہ تمام افرادزخہ خیل قومی تنظیم کے رضاء کار بھی تھے،دو دن پہلے جب یہ تیراہ میدان سے واپس بازار زخہ خیل سے واپس آرہے تھے تو تیراہ میدان کے علاقہ سپاہ سوخ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جالکے ولد خنڈائی،لاھور گل ول سورگل،جمیر ولد خیال نور،رازمحمد ولد صفت خان، عبدالقیوم ولد عجب خان فائیرنگ سے جاں بحق جبکہ نیک محمد ولد طالب بازار زخہ خیل زخمی ہوگیا زخمی کو بازار زخہ خیل پہنچاکر ایجنسی ہیڈ جکوارتڑ ہسپتال لنڈی کوتل مزید علاج کے لئے پہنچایا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہے،ہسپتال ذرائع نے زخمی شخص کے داخل ہونے کی تصدیق کی اس واقعے کا یہ زخمی چشم دید گواہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :