جدہ ٹاؤن اسلام آباد کے پلاٹوں کے ہیر پھیر اور سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 16 نومبر 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) جدہ ٹاؤن اسلام آباد کے پلاٹوں کے ہیر پھیر اور سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق مقدمہ سی ڈی اے کے ڈائیریکٹر ہاوسنگ فراز ملک کی درخواست پر ایف آئی اے نے درج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمے میں نوسربازی ، دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے مالک طارق حسن گیلانی نے سی ڈی اے کی اراضی کے ضمن میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :