میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے بجلی گھر کیلئے پیداواری ..
تازہ ترین : 1

میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے بجلی گھر کیلئے پیداواری لائسنس حاصل کرنے کے سلسلہ میں نیپرا کے پاس درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے بجلی گھر کیلئے پیداواری لائسنس حاصل کرنے کے سلسلہ میں نیپرا کے پاس درخواست جمع کرا دی ہے۔ کمپنی کے ذرائع کے مطابق میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ سکھر میں گوٹھ گگرا وارہ میں 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے شمسی توانائی کا منصوبہ لگائے گی۔ اس منصوبہ پر 7 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہوں گے اور توقع ہے کہ 2017ء میں پیداوار شروع کر دے گا۔ کمپنی نیشنل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو اس بجلی گھر سے بجلی فروخت کرنا چاہتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 22:39:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں