تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کی عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ..
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کی عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ ..

تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کی عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی مذمت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ نے عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کے رہنماء اکبر ایس بابر نے ترک صدر کے نام لکھے گئے خط میں بائیکاٹ کے فیصلے کو غلط مشورے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ کارکنوں ، عہدیداروں اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی مخالفت کے باوجود کیا گیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف فاونڈرز گروپ گزشتہ سال اگست میں قائم کیاگیا۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 22:39:08

اپنی رائے کا اظہار کریں