انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار
تازہ ترین : 1
انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار

انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) سٹار انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ اینڈرسن رواں سال اگست میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور امکان ہے کہ وہ آج بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔ انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میڈیکل سٹاف نے اینڈرسن کو بھارت کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیا ہے، ان کی واپسی کی صورت میں کرس ووکس کو ڈراپ کیا جائے گا۔ اینڈرسن نے 2003ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں انگلینڈ کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 463 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 22:30:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں