حکومت نے آئی کیپ کو 2500 طلبہ کو تسلیم شدہ پروفیشنل الحاق سر ٹیفکیٹ دینے کی باقاعدہ اجازت دیدی

انسٹی ٹیوٹ کے مخصوص ’’ایفیلیئٹ‘‘ سرٹیفکیٹ کے حامل بن کر پروفیشنل مارکیٹ میں کام کرسکیں گے، خلیل اللہ شاہ

بدھ 16 نومبر 2016 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)وفاقی حکومت نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کو اپنے 2500 طلبہ کو تسلیم شدہ پروفیشنل الحاق سر ٹیفکیٹ دینے کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے ۔ اس طرح اب وہ انسٹی ٹیوٹ کے مخصوص ’’ایفیلیئٹ‘‘ سرٹیفکیٹ کے حامل بن کر پروفیشنل مارکیٹ میں کام کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

خلیل اللہ شاہ شیخ وی پی سائوتھ آئی کیپ نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کہا کہ ہم سال 2014 سے اس حوالے سے حکومت سے بات چیت کررہے تھے کہ اس کے 2500 طلبہ کو الحاق (Affiliates) کی منظوری دی جائے، اب وہ پروفیشنل اکائونٹنگ ایفیلئیٹ اسکیم کا آغاز کررہے ہیںجو ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنی پریکٹیکل تربیت مکمل کرلی ہے اور ساتھ ہی سی اے کوالیفکیشن کا ایڈوانسڈ کورس پاس کرچکے ہیں، اس طرح اب ملازمت اور انتظامی امور کے عہدوں پر مارکیٹ میں فرائض انجام دے سکیں گے۔

چیئرمین ایجوکیشن اور ٹریننگ آئی کیپ نے مزید کہا کہ اس اسکیم میں سال 2000 سے طلبہ شامل ہوں گے اور اسکیم میں اضافہ کیا جائے گا جس میں آئی سی اے پی کے ایڈوانسڈ لیول کے طلبہ شامل ہوں گے، اس طرح ان طلبہ کے ملازمت کے مواقع میں مزید اضافہ ہوگا