وفاق ایوانہا ئے تجارت و صنعت پاکستان کی کا وشو ں سے وزارت خزانہ کی دلچسپی

ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز ایکسپوٹرز کو آ ن لائن سروس کے ذریعے ٹرانسفر کر دیئے گئے حکو متی اقدامات سے ایکسپو رٹر ز میں خو شی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں ما لی مشکلات پرقا بو پانے میں مد دملے گی

بدھ 16 نومبر 2016 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وفاق ایوانہا ئے تجارت و صنعت پاکستان کی کا وشو ں سے وزارت خزانہ اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی سے گذشتہ دنوں جاری کئے گئے 26 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز ایکسپوٹرز کو آ ن لائن سروس کے ذریعے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ سیلز ٹیکس ریفنڈ 31 دسمبر 2016 سے قبل اد ا کر دیئے جائیں گے ۔

حکو متی اقدامات سے ایکسپو رٹر ز میں خو شی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں ما لی مشکلات پرقا بو پانے میں مد دملے گی ۔ اسلام آباد میں ایکسپوٹرز کو ریفنڈز کلیمز ٹرانسفر کرنے کی تقریب میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار ،اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر جنرل قاسم نیاز ،وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر ،ایف پی سی سی آئی کے نمائندہ زبیر طفیل ،ایف بی آر حکام اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

زبیر طفیل نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی آن لائن سروس کے ذریعے ایکسپوٹرز کو منتقلی پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے اظہار تشکر کر تے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کافی عر صے سے رکے ہوئے تھے جس سے ایکسپو رٹر ز مالی مشکلا ت کا شکا ر تھے، فیڈ ریشن کی جا نب سے ریفنڈ کلیمز کے اجراء کیلئے وزیر خزانہ اسحا ق ڈار اور وزرات خزانہ کے حکا م سے کا میا ب مذاکر ات کئے اور وزیر خز انہ اسحا ق ڈار نے وعدے کے مطا بق سیلز ٹیکس ریفنڈ کی دوسر ی قسط 26 ارب روپے جاری کر دی جبکہ پہلی قسط 22 ارب روپے اگست 2016 میں جا ری کی گئی تھی ۔ #

متعلقہ عنوان :