کراچی، گلشن معمار میں فلیٹس خالی کرائے جانے کے خلاف سیلاب متاثرین کااحتجاجی مظاہرہ ،علامتی دھرنا دیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) گلشن معمار میں پولیس کی جانب سے فلیٹس خالی کرائے جانے کے خلاف سیلاب متاثرین نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا۔ مظاہرین میں خواتین و مرد سمیت بچے بھی شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھیں 2010کے سیلاب کے بعد کراچی میں گلشن معمار میں قائم فلیٹس میں حکومتی احکامات کے بعد رہائش فراہم کی گئی تھی تاہم اب بغیر کسی نوٹس اور پیشگی اطلاع کے بغیر ہم سے زبردستی فلیٹس خالی کرائے جارہے ہیں جو ہمارے ساتھ ظلم ہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج پولیس کی جانب سے فلیٹس خالی کرانے ے لیے تشدد بھی کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہوگئے ہیں جبکہ تمام فلیٹس میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ان کے لیے متبادل رہائش کا بندو بست کرے ، فلیٹس کی بجلی ، گیس اور پانی بحال کیا جائے ، متاثرین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہائو س کا گھیرائو کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :