محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکھر کی کارروائی ، ٹرک سے چرس برآمد ، ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکھر نے کارروائی کرکے ٹرک سے چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایک کارروائی کے دوران ٹرک کو روک کر اس میں موجود 100 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔