اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائبر کرائم بل کی منظوری کے بعد سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمات کیلئے نارکوٹکس جج کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں

بدھ 16 نومبر 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائبر کرائم بل کی منظوری کے بعد سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمات کیلئے نارکوٹکس جج کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے ایف آئی اے میں درج ہونے والے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات کے ٹرائل کیلئے جج مقرر کر دیا ہے،اینٹی نارکوٹکس کی جج ارم نیازی کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے جس کا ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا،ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت درج مقدمات کا ٹرائل جج ارم نیازی کرینگی،ایف آئی اے سائبر کرائم کے 35 مقدمات جی الیون سپیشل عدالت میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔