کوہستان میں پولیو کیسز کی نشاندہی کے بعد مالاکنڈ میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا23 نومبر سے آغازکا فیصلہ

بدھ 16 نومبر 2016 22:07

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی نائب ناظم کرنل ابرار ،پاک آرمی کے میجر یاسر،اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان،تحصیلدار درگئی طارق عزیز،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ درگئی ہسپتال ڈاکٹر کچکول خان،تحصیل میونسپل آفیسر درگئی ارشد علی،زبیر خان ،ٹی ایم او بٹخیلہ نور شاد علی خان،ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زبیر خان سمیت مختلف سرکاری محکموں کی39نمائندوں نے شرکت کی اور مختلف محکموں سے افرادی قوت کا توازن حاصل کر کے اگلے ہفتے 23نومبر سے پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس میں ہر سطح پریونین،تحصیل اور ضلع کونسل کے ناظمین کو مدعو کیاجائے گا اور ضلع بھر کے سکولوں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات اور سول ڈیفنس کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے پولیو وائرس کا خاتمہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :