پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام کتاب کی تقریب ِرونمائی (آج) ہوگی

بدھ 16 نومبر 2016 22:00

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز کی US Security Policy towards South Asia and Kashmir Disputeکے موضوع پر کتاب کی تقریب ِ رونمائی بروز جمعرا ت (آج) صبح11بجے سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ ، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد ،ڈاکٹر اقدس علی کاظمی ، پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر مظہر معین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔