یو ای ٹی میں عکس فوٹوگرافی کے زیر ِ اہتمام ’’ سترنگی 16‘‘ کے نام سے پروگرام کا انعقاد

بدھ 16 نومبر 2016 22:00

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)یو ای ٹی کے آڈیٹوریم میں عکس فوٹوگرافی کے زیر ِ اہتمام ’’ سترنگی 16‘‘ کے نام سے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ورکشاپس، فوٹوگرافی، وڈیو گرافی اور مقررین کی ترغیب دلانے والی تقاریر شامل تھیں، اس تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر فضل احمد خالد اور معروف شخصیات جن میں معروف ہدایتکاروفنکار سرمد سلطان کھوسٹ ، صہیب پاشا، ڈاکٹر عبداللہ اور ڈاکٹر احمد بلال جو واحد پاکستانی فلم سٹڈیز میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرہیں، اس کے علاوہ یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرزپروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، فیصل اکبر اعوان، ٹی وی کامیڈی شو سوا تین کی ٹیم اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام میں سرمد سلطان کھوسٹ نے کہا کہ ہر قسم کی تنگ نظری کو ہر شعبہ زندگی سے ختم کرنا ہوگا اور نوجوانوں کے آگے بڑھنے کے جذبہ کو ابھارنا ہوگا ،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی والا ماحول فراہم کرنا چا ہیے، اس امر میں معاشرے کو پھلنے پھولنے کیلئے روشن خیالی کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلریوا ی ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ نوجوانوں کے کو ہر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا یونیورسٹی کی زندگی مکمل طور پر مستقبل کی تعمیر اور سماجی امورمیںشراکت پر مبنی ہوئی ہے اور غیر نصابی سرگرمیاں ہمیشہ خود اعتمادی کو بڑھانے اور سیکھنے کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان دو دن کی تقریب میں لہذاانکی اہمیت کے پیش نظر میں بھر پور حصہ لینا چاہئیے،مقررین، فوٹوگرافرز اور فلم سازوں طلباء کوپیشہ وارانہ سرگرمیوں متحرک کیا کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوںکو پہچان کر اپنا ، اپنے والدین اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔ طلباء نے اس موقع پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور آخر میں طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔