فیصل آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن کی کارروائی

کھانے پینے کی اشیاء کے معیار ‘ صحت و صفائی اور دیگر ضروری امور کو چیک کرتے ہوئے دو سنٹرز کو سیل ، 14 کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن نے فوڈ سیفٹی افسران کی فورس کے ہمراہ مختلف ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار ‘ صحت و صفائی اور دیگر ضروری امور کو چیک کرتے ہوئے دو سنٹرز کو سیل اور 14 کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ شہر یوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایسے چھاپوں صرف رشوت اور کرپشن میں اضافہ کے لئے مارے جاتے ہیںدوسرے روز پھر وہ ہی کام ہورہا ہوتا ۔

آن لائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مدن پورہ رضا آباد میں ناقص و غیر معیاری دودھ اوردہی فروخت کرنے پربابا الیاس ملک شاپ اور صدر بازار غلام محمد آباد میں گندے کچن اور خراب گوشت فریز میں جمع کرنے پر بلا بریانی کو سیل کر دیا جبکہ صدر بازار غلام محمد آباد میں فرزند فوڈ پوائنٹ اور ایم اسلم کالا ہوٹل کو گندے فریزر ‘ کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی پاداش میں پانچ پانچ ہزار روپے ‘ سنیک بکٹ صدر آباد کو حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ماحول میں کاروبار کرنے پر پندرہ ہزار ‘ ڈوگر ریسٹورنٹ اینڈ بار بی کیو کو 10 ہزار روپے ‘ جناح کالونی میں مس رول مسز بریانی کو کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 10 روپے ‘ شاہین شنواری ریسٹورنٹ کو گندے ماحول کی بنا پر آٹھ ہزار روپے ‘ الجنت فرائی فش جناح کالونی میں ورکرز کے دستانے استعمال نہ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ اولائیو پیزا کو پرانی اشیاء فروخت کرنے پر پانچ ہزار روپے ‘ ستیانہ روڈ پر عمران ہوٹل کو صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر تین ہزار روپے ‘ اصل یاد گار سویٹس اینڈ بیکرز صدر بازار غلام محمد آباد کو مٹھائی اور بیکری کی دیگر اشیاء میں مکھیاں ‘ کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پر 20 ہزار روپے ‘ قادریہ فوڈ پوائنٹ ستیانہ روڈ کو باسی نان فروخت کرنے پر ایک ہزار روپے ‘ الخیام ریسٹورنٹ ستیانہ روڈ کو حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ماحول میں کاروبار کرنے پر 8 ہزار روپے اور سمن آباد میں بٹالہ سویٹس کو کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 25 ہزار جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بعض علاقوں کے فوڈ سنٹرز ‘ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چیک کرکے انہیں صورتحال بہتر بنانے کے لئے نوٹسز بھی جاری کئے علاوہ ازیں اس سلسلہ میں شہر یوں کا کہنا ہے کہ ناقص و غیر معیاری دودھ اوردہی فروخت کرنیکا دھند کھلے عام ہورہا ہے ان کے خلاف کارروائی ایک اچھا اقدام مگر افسوس کہ ایسے چھاپوں صرف رشوت اور کرپشن میں اضافہ کے لئے مارے جاتے ہیںدوسرے روز پھر وہ ہی کام ہورہا ہوتاجسکی وجہ سے ایسی کارروائی صرف وقتی طور پر ہوتی ہے کوئی شہریوں کوخاص فائد نہیں ہوتا

متعلقہ عنوان :