فیصل آباد، ایف بی آر نے برآمد کندگان کے تمام سیلز ٹیکس ری فنڈکرکے رقوم متعلقہ فرموں کے بنک اکاؤنٹس میں فوری طور پر منتقل کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 21:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمد کندگان کے تمام سیلز ٹیکس ری فنڈکرکے رقوم متعلقہ فرموں کے بنک اکاؤنٹس میں فوری طور پر منتقل کر دی ہے سیلز ٹیکس ری فنڈ ہونے پرفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا خیر مقدم۔ آن لائن کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آرنے 30جون 2016تک فیصل آباد سمیت ملک بھر کے برآمد کندگان کے تمام سیلز ٹیکس ری فنڈ کیس نمٹا دیے ہیں۔

جبکہ ری فنڈ کی رقوم متعلقہ فرموں کے بنک اکاؤنٹس میں فوری طور پر منتقل بھی کر دی گئی ہیں اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا ہے کہ اس اقدام سے خاص طور پر برآمد کندگان کے مالی پوزیشن بہتر ہو گی، اور انہیں اپنی ضروریات کیلئے بنکوں سے قرضے نہیں لینے پڑیں گے۔انہوں نے اس توقع کابھی اظہار کیا ہے کہ حکومت تاجروں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات کرے گی۔ تاکہ برآمدات میں کمی کے رجحان پر فوری طور پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :