عوام نواز شریف کی پالیسیوں سے متفق ہے، محمد سلیم شہزاد
تازہ ترین : 1

عوام نواز شریف کی پالیسیوں سے متفق ہے، محمد سلیم شہزاد

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) مخصوص نشستوںکے انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ( ن) کے لیڈروں کی موثر سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،عوام نواز شریف کی پالیسیوں سے متفق ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلعی سینیئر نائب صدر مسلم لیگ( ن) محمد سلیم شہزاد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کونسل اٹک میں مسلم لیگ( ن) کے امیدواروں کی کامیابی ہمارے قائدین کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،اٹک مسلم لیگ( ن) کا گڑھ ہے ،عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں ضلع اٹک کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ( ن) کے امیدواروں کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں پورے پاکستان کی طرح اٹک کے عوام بھی وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں سے متفق ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:45:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں