مسلم لیگ (ن) حکومت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود میجر گروپ کے کسی بھی رکن کو خریدنے ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ (ن) حکومت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود میجر گروپ کے کسی بھی رکن کو خریدنے میں ناکام رہی ہے، محمد زین الٰہی

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)مرکزی رہنما میجر گروپ و رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی نے کہا ہے کہ میجر طاہر صادق نے عوام کے دلوں پر حکومت کی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود میجر گروپ کے کسی بھی رکن کو خریدنے میں ناکام رہی ہے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ میں انشاء اللہ پوری تیاری کے ساتھ حکمران جماعت کا مقابلہ کریں گے آٹھ سال سے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود سرکاری مشینری اور حکمران جماعت لوگوں کے دلوں سے میجر طاہر صادق کی محبت اور ہمدردی ختم نہیں کر اسکی ہیں بلدیاتی الیکشن کی طرح ضلع الیکشن اور آنے والے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو عوام سفید جھنڈی دکھائیں گے ہمارے دور اقتدار میں میجر طاہر صادق نے عوام کی خدمت اس جذبے اور لگن سے کی کہ آٹھ سالہ دور میں عوام کو ایسا کوئی بھی لیڈر میسر نہیں آ سکا ہے ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میجر گروپ دارالسلام کالونی اٹک سے جاری اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ 24مخصوص نشستوں پر 10نشستیں جیت کر حکمرا ن جماعت کے ہم پلہ کھڑے ہیں اور 95کے ایوان میں اپنے اتحادیوں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ووٹ ملا کر 47ووٹوں کے ساتھ عددی برابری حاصل کر چکے ہیں محمد زین الٰہی نے کہا کہ سیاست میں اُتار اور چڑھاؤ آتا رہتا ہے حقیقی حکمران وہی ہوتا ہے جو لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرے میجر طاہر صادق کو عوام کی خدمت کے صلہ میں اللہ رب العزت نے یہ مقام عطا کیا ہے کہ پورے ضلع اٹک میں جو عزت اور قدر انہیں ملی ہے وہ کسی دوسرے لیڈر کے حصے میں کم ہی آئی ہے محمد زین الٰہی نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام اپنے گروپ اور اتحادی چیئرمینوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے حکومتی دباؤ کے باوجو دہمارا ساتھ دیا ہم اپنے محسنوں کا یہ احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے اور میجر طاہر صادق و اُن کا پورا گروپ اپنے کارکنوں کی پشت پر کھڑا ہو گا۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:45:46

اپنی رائے کا اظہار کریں