گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں ڈینگی اینڈ کانگو آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

فیصل آباد ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں اینٹی ڈینگی سیل کے زیر اہتمام ڈینگی اینڈ کانگو آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی سیمینار سے خطاب کر تے ہوے انہوں نے کہا کہ کانگو بخار جان لیوا مرض ہے جو مویشوں کی جلد میں موجو د ٹکس (چیچڑ) کی وجہ سے ہوتا ہے اگر یہ چیچڑ کسی انسان کو کاٹ لے تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہو جا تا ہے اور نے کہا کہ یہ ایک متعدی بیماری ہے جس میں شرح اموات بہت زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کانگو وائرس سے بچنے کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں اس لئے احتیاط سے ہی اس بخار سے بچا جا سکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر زاہد مسعود یونیورسٹی آف فیصل آباد نے کانگو وائرس کی وجوہات ،علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ اس بخارکا سب سے زیادہ خطرہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جو لائیو سٹاک ،زراعت اور ذبحہ خانوںسے منسلک ہوتے ہیں لیکن اگر کسی شخص میں کانگو بخار کے جراثیم پائے جاتے ہوں تو اس کے جراثیم با آسانی متاثرہ شخص سے صحتمند شخص کو فوری طور پر لگ جاتے ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی جائے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ہدایت رسول گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور ڈاکٹر سمیرا اسلم یونیورسٹی آف فیصل آباد نے ڈینگی بخار کی علامات ،ڈینگی مچھر کی افزائش ، روک تھام اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کیا۔کوارڈنیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی مشکور ہوں کہ انہوں نے طالبات کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا۔

متعلقہ عنوان :