محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کے 7 اے ای ٹی اوز کی گریڈ 17 میں ترقی

بدھ 16 نومبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکیسیشن مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 7 اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران (گریڈ 16) کو ایکسائز و ٹیکسیشن افسر (گریڈ17) میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی جن افسران کو بطور ایکسائز و ٹیکسیشن آفیسر (گریڈ17) میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ان میں طارق عزیز خان، سید شاہد عرفان، زاہد احمد بنگش، سید سجاد حسین شاہ، میر علی محمد تالپور، غلام مصطفی میمن اور سید عرفان اللہ شامل ہیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چائولہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متعلقہ افسران ایک نئے جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔