عوام کی حق رائے دہی کا غلط استعما ل ہی کرپشن کی بنیا دی وجہ ہے ‘ آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو دوبارہ اسمبلی کے ایوانوں کیلئے چننا عوام کا اپنا فیصلہ ہو تا ہے جس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑتا ہے
پشتو نخوا ملی عوا می پا رٹی کے رکن بلو چستان اسمبلی منظور خان کاکڑ کا تقریب سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 21:39
(جاری ہے)
ایم پی اے منظور کاکڑ نے نوجوان نسل کی حق رائے دہی کے غلط استعمال کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کرپشن کے فروغ میں نوجوان نسل بھی برابر کی قصور وار ہے۔
بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کا دوبارہ ایوان میں آنے کا مقصد میرے نزدیک صرف پیٹ پرستی ہے۔انھوں نے بلا امتیاز احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے اندر وہ جرات پیدا کرنا ہو گی جس کے تحت تمام اداروں کا احتساب کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا مثبت تنقید جمہوریت کا حسن ہے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے حکومت میں رہ کر بھی حکومتی اقدامات پر تنقید صرف اس وجہ سے کی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مقدس ایوان میں عوام کی آواز ہیں۔انھوں نے طلباء کی جانب سے موجودہ حکومت پر تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی گزشتہ 5دہائیوں کے گو نا گوں مسائل کی وجہ سے حکومت 100 فیصد حکمرانی کا حق ادا نہیں کر سکی، تاہم امن و امان سمیت مختلف محاذ وں پر 60فیصد کامیابی کا سہراموجودہ حکومت کو ضرور جاتا ہے۔قبل ازیںایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان فیصل قریشی نے قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے کہا کہ نیب کرپشن کے تدارک کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا معاون بنا کر بد عنوانی سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔انھوں نے کردار کی بلندی پانے کے لئے برائی سے انکار کولازم و ملزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ با کردار شخصیت کے قالب میں ڈھلنے کے لئے برائی سے انکار کی قوت و جرات پیدا کرنا ہو گی۔انھوں نے نوجوان نسل کے ساتھ کو احتساب بیورو کی آگاہی مہم کا خاصہ اور اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کے تدارک کیلئے نوجوان نسل کی مدد سے آگاہی کی شمع فروزاںکرنا چاہتا ہے۔ آگاہی کے دیپ طلباء کے ہاتھ میں آنے سے معاشرہ علم و آگاہی اور دیانت کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔ایم پی اے منظور کاکڑ نے اس موقع پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے بالترتیب 50000، 25000، اور 15000 روپے نقد کا اعلان کیا۔قبل ازیں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.