پشاور پولیس کی شہر بھر میں مختلف کارروائیوں میں8اشتہاریوں سمیت148جرائم پیشہ ملزمان ..
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس کی شہر بھر میں مختلف کارروائیوں میں8اشتہاریوں سمیت148جرائم پیشہ ملزمان گرفتار،اسلحہومنشیات برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویڑنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میںکریک ڈائون جاری ،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 08اشتہاری مجرمان سمیت 148جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش،سکیورٹی انتظامات نے کرنے پر 113اور ڈبل کی خلاف ورزی کرنے پر 04افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوںکے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 08اشتہاری مجرمان سمیت 148جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،113 غیر رجسٹر کرایہ داروں اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے 04افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی01عدد کلاشنکوف ،04عدد رائفل ،17عدد پستولیں،261عدد کارتوس،06کلو گرام چرس اور 04بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:37:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں