لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام الحمراء ہال نمبر I کی تزئین وآرائش کاکام ..
تازہ ترین : 1

لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام الحمراء ہال نمبر I کی تزئین وآرائش کاکام مکمل ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام الحمراء ہال نمبر I کی تزئین وآرائش کاکام مکمل ہوچکا ہے جس کی افتتاحی تقریب الحمراء میں منعقد ہوئی، لاہورآرٹس کونسل الحمراء ہال نمبر I کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے چیئرمین الحمراء کامران لاشاری اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطا ء محمد خان نے کہا کہ اس وقت الحمراء آرٹس کونسل کا شمار دنیا کے بڑے ثقافتی مراکز میں ہوتا ہے ،اس ہال کی تزئین وآرائش پر انھوں نے سابق چیئرمین الحمراء عطاء الحق قاسمی ،حکومت پنجاب ،محکمہ اطلاعات وثقافت،فنانس ڈیپارنمنٹ اورعالمی ماہر تعمیرات نیئر علی داد ا کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن) آفتاب احمد انصاری کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ کارنامہ پائیہ تکمیل کو پہنچا ہے، تقریب میں الحمراء اکیڈمی آٖ پرفارمنگ آرٹ کے ٹیچر و طلبہ وطالبات نے پرفارم کیا۔

مزید براں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی تقریبک کا حصہ تھیں۔الحمراء ہال نمبر Iکی تزئین 35 برس بعدکی گئی ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے جب اپنا چارج سنبھا لا اس وقت انھوں نے الحمراء کے تمام ہالز کی ماہرین تعمیرات سے انسکپشن کروائی جس پران کی تجویز کی روشنی میں حکومت پنجاب کی منظوری سے ہال نمبر I کی چھت کی تزئین شروع ہوئی واضح رہے ماہرین کی رپورٹ میں الحمراء ہال نمبرI کی چھت کو ناقص اور خطرناک قرار دیا گیاتھاچنانچہ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطا ء محمد خان نے فوری طور پرعملی قدم اٹھاتے ہوئے ٹھوس بنیادوں پر کام کیا اورڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے اپنی شپ روزمحنت کرکے اپنی کاوش سے اس کو پائیہ تکمیل تک پہنچنے میں کلیدی کردار نبھایا۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:31:11

اپنی رائے کا اظہار کریں