کوئٹہ،انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں دوروزہ کتب فیسٹویل
تازہ ترین : 1

کوئٹہ،انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں دوروزہ کتب فیسٹویل

کتاب دوستی کی اہمیت کو اجا گر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے محمد عالم جتک نے کہاہے کہ کتاب دوستی اور اس کی اہمیت کو اجا گر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کتاب ایک قوم کی تاریخ ، تہذیب ،وثقافت اور معاشی و سائنسی ترقی کا ترجمان اور آئینہ دار ہوتی ہے ۔

آج دنیاء نے جتنی ترقی کر لی ہے ، انٹرنیٹ کازمانہ ہے اس کے باوجود کتاب کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں دوروزہ کتب فیسٹویل کے معائنے کے موقع پرکیا ۔کتب میلہ میں دو سیشن رکھے گئے تھے جس میں صبح کے وقت ضلع بھر کے اسکولز کے طلباء ، اور اساتذہ و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ دوسرے مرحلے میں خواتین اور طالبات کے لئے وقت مقرر کیا گیا تھا ۔

کتب میلے میں چالیس فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں فروخت کی کی گئیں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ کتاب کے بغیر معاشرہ ہمارے تعلیمی ادارے ادھورے ہیں ۔ کتاب ہی کے ذریعے کسی قوم کی پہچان اور اہمیت اور ثقافت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ آج اگر ہم تاریخ کی باتیں کررہی ہیں تو تاریخ کو بھی آراستہ کرنے والی منزل کتاب ہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین اور یونیورسٹی کے طلباء و دیگر انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں کہ جنہوںنے اس قابل ستائش فیسٹول کا انعقاد کرکے کتب بینی کے رجحان کو فروغ دیا امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی اس خدمت کو جاری رکھیں گے جس سے پورے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ آج ہم نے اپنے طلباء کی مدد سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا رمیں کتب میلے کاانعقاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ پہلی بار ہورہاہے کہ بڑے پیمانے پر کتب میلے کا انعقاد کیا جارہاہے یقینا کتاب کسی بھی قوم و ملک وملت کا آئینہ دار ہوتی ہے کتاب سے دوستی ہی کسی قوم اور اس کی نسل نو کو عروج پر لیجانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آج ہم نے خضدار میں دور وز ہ کتب میلے کا انعقاد کیا ہے جس میں ضلع بھر کے بیشتر اسکولز کے طلباء وطالبات اور ا ن کے اساتذہ نے حصہ لیا جب کہ خضدار یونیورسٹی کے طلباء بھی اس کتب میلے میں شرکت کی
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:31:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں