سینی پیکس سینما کے تحت اسٹوڈنٹس آفر کا آغاز
تازہ ترین : 1
سینی پیکس سینما کے تحت اسٹوڈنٹس آفر کا آغاز

سینی پیکس سینما کے تحت اسٹوڈنٹس آفر کا آغاز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) سینما انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی ڈیجیٹل سینما چین سینی پیکس نے طالبعلموں کے لیے حیرت انگیز "اسٹوڈینٹس آفر"کا اعلان کردیا، اسٹوڈنٹ آفر کے تحت پاکستان بھر کے کسی بھی حصے کے طالبعلم ملک کے کسی بھی سینی پیکس سینما میں اپنا اسٹوڈنٹ کارڈ دکھا کر صرف 299روپے میں سینی پیکس کا ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، اس بات کا اعلان سینی پیکس سینماکی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا، سینی پیکس کے جنرل منیجر محسن یاسین کا اس آفر سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان کے شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کرنا ہمارا عزم اور انکریڈیبل اسٹوڈنٹس آفر اس بات کی دلیل ہے کہ سینی پیکس پاکستان میں سینمااور فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہاہے، انھوں نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی شہر میں طالبعلم اپنے اصلی اسٹوڈنٹ کارڈ کے ہمراہ کسی بھی سینی پیکس سینما کے کاونٹر پر جاکر صرف 299کی حیرت انگیز قیمت پر فلم کا ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، یاد رہے کہ یہ آفر پیر سے جمعرات شام 6بجے سے پہلے تک قابل قبول ہوگی، محسن یاسین کا کہنا تھا کہ اس آفر سے نوجوانوں میں پاکستانی فلم بینی کے شوق کو فروغ دینے کے مواقع میسر آئیں گے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ نوجوان اس آفر سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔

یہ آفر 14نومبر 2016سے 31مارچ2017تک لیے ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:30:56

اپنی رائے کا اظہار کریں