انٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

بدھ 16 نومبر 2016 21:24

انٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان دیکھا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.80روپے سے کم ہوکر104.78روپے اورقیمت فروخت104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی نمایاںکمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید106.50روپے سے گھٹ کر106.40روپے اورقیمت فروخت106.70روپے سے گھٹ کر106.60روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں50پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید114.50روپے سے کم ہوکر114روپے اورقیمت فروخت116روپے سے کم ہوکر115.50روپے پرآگئی تاہم برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132روپے اورقیمت فروخت133.50روپے پربرقراررہی ۔#