تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فائونڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فائونڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فائونڈر گروپ نے آج( جمعرات کو ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں عدم شرکت کے باعث ترک صدر طیب اردگان سے معذرت کرلی ہے۔ اس سلسلے میں ترک صدر طیب اردگان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ مسلم ممالک کے محسن ہیں۔ آپ کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

خط کے متن کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب پر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر ہم آپ سے معذرت چاہتے ہیں۔ ترکی وہ ملک ہے جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اختلافات پر کسی بھی غیرملکی مہمان کی آمد پر پی ٹی آئی کے احتجاج کا جواز نہیں بنتا لیکن پی ٹی آئی کے نظریاتی ارکان اسمبلی اور رہنمائوں سمیت کارکنان آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ (اے ملک)
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:24:28

اپنی رائے کا اظہار کریں