احتساب سے بچنے کے لیے جعلی دستاویزات کا سہارا لینے والوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑے گا، سراج الحق
حکومت اور اپوزیشن میں موجود لٹیرے احتساب کے شکنجے میں ضرور آئیں گے قوم لٹیروں کا بلاامتیاز کڑا احتساب چاہتی ہے اور بیس کروڑ عوام کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہوئی ہیں تحریک انصاف ترکی کے صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں موجود ہوتی تو بہتر تھا، جماعت اسلامی پنجاب کے نو منتخب امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 21:08
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قوم نے سپریم کورٹ سے امیدیں باندھ رکھی ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ قومی امانتوں میں خیانت کرنے اور خزانے کو لوٹنے والوں کے چہروں سے نقاب اترنے چاہئیں اور لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ مشرف اور زرداری حکومت کا بھی مکمل آڈٹ ہوناچاہیے ۔ ملک کو 73 ارب ڈالر کا مقروض کرنے اور قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ان لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں کی بجائے جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے بھیس میں لٹیروں کا ٹولہ مسلسل قوم کو دھوکہ دیتا اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بنتا چلا آ رہاہے ۔ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی شناخت قائم رکھنے کے لیے قوم کو تحریک پاکستان کے جذبہ سے ایک بار پھر بڑی قومی تحریک اٹھانا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اب بھی دن رات قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور مایوسیاں پھیلانے میں مصروف ہیں اور تاثر یہ دیا جارہاہے کہ پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا مگر ہمیں امید ہے کہ ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے اور غریب عوام کی خوشیاں چھیننے والوں کو مزید مہلت نہیں ملے گی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے ۔ ملک بھر کے عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ہر جگہ حکمرانوں کی کرپشن کے چرچے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.