سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی نئی جہت ہے ، گوادر پورٹ مستقبل میں خطے کی بڑی ٹرانزٹ پورٹ بنے گی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی چین کے قونصل جنرل وانگ یو سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سی پیک کو پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی نئی جہت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر پورٹ مستقبل میں خطے کی بڑی ٹرانزٹ پورٹ بنے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چین کے قونصل جنرل مسٹر وانگ یو اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سی پیک کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی نئی جہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ مستقبل مین خطے کی بڑی ٹرانزٹ پورٹ بنے گی۔ …(رانا)