فوجی مشقوں’’ رعدالبرق‘‘ کی تقریب میں شرکت کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی ..
تازہ ترین : 1

فوجی مشقوں’’ رعدالبرق‘‘ کی تقریب میں شرکت کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف کا ایک ساتھ فوجی جیپ میں سفر ، آرمی چیف خود ڈرائیو کررہے تھے ،جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سووینئر بھی پیش کیا

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں’’ رعدالبرق‘‘ کے معائنے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے ایک ساتھ فوجی جیپ میں سفر کیا جسے آرمی چیف ڈرائیو کررہے تھے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو سووینئر بھی پیش کیا ۔بدھ کو بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں’’ رعدالبرق ‘‘ کے معائنے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنر ل راحیل شریف ایک ساتھ فوجی جیپ میں سوار تھے جسے آرمی چیف خود چلا رہے تھے ۔

اس سے قبل بلوچستان میں اقتصادی راہداری کے تحت بننے والی گوادر ہوشاب شاہراہ ایم ایٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے ایک ساتھ فوجی جیپ میں سفر کیا تھا اس دوران بھی جیپ کو آرمی چیف خود چلا رہے تھے ۔ خیرپور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں’’ رعدالبرق‘‘ کی تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو کو سووینئر بھی پیش کیا ۔وزیراعظم نوازشریف کو ان مشقوںکے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 21:02:28

اپنی رائے کا اظہار کریں