جی ٹی روڈ برہان پل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 2 تاجر بھائی جاںبحق

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جی ٹی روڈ برہان پل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 2 تاجر بھائی جاںبحق۔ چھچھ انٹرچینج کے قریب نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ۔ نامعلوم ملزمان نے شناخت ختم کرنے کیلئے تیزاب ڈال دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرو شہر مینا بازار کے تاجر 2 بھائی جو چپلوں کا کاروبار کرتے تھے اپنی موٹر سائیکل AKK2992پر حسن ابدال سے حضرو آ رہے تھے کہ برہان پل کے قریب ڈمپر نمبرQKF844کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی. دونوں نوجوان بھائیوں کی نعشیں جب ان کے گھر لائی گئیں تو کہرام مچ گیا، دونوں بھائیوں کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

دوسرے واقع میں حضرو پولیس کو ایک پنتیس سے چالیس سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش چھچھ انٹر چینج کٹی پہاڑی کے قریب سے ملی۔ نامعلوم ملزمان نے شناخت ختم کرنے کیلئے نوجوان کے منہ پر تیزاب پھینک کر اسے جلا دیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی حضرو پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو پہنچا کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ایس آئی سکندر حیات مصروف تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :