ایبٹ آباد آل ٹریڈ فیڈریشن کے سابق صدر سلیم خان جدون سپرد خاک

بدھ 16 نومبر 2016 20:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) آل ٹریڈ فیڈریشن کے بانی و سابق صدر حاجی علی اصغر خان جدون مرحوم ملا خیل منڈیاں والے کے بیٹے اور فریدون خان جدون ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی سابق صدر آل ٹریڈ فیڈریشن سلیم خان جدون حرکت قبل بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بدھ کی رات گئے میرپور خورد جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، صحافیوں اور تاجر برادری کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آئے ہوئے افراد نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔ مرحوم کا سوئم (کل) جمعہ کو ان کے گھر میرپور خورد میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :