اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ میں نشتر کلب اور کیپٹل کلب کی جیت

بدھ 16 نومبر 2016 20:55

اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ میں نشتر کلب اور کیپٹل کلب کی جیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ میں نشتر کلب اور کیپٹل کلب کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کیپٹل کلب نے العباس کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں نشتر کلب نے شہباز کڑی کلب کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی،ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :