کھلے آسمان تلے مچھلی کا گوشت ہرگز فروخت نہ کیا جائے،ویٹرنری برانچ میٹروپولیٹن ..
تازہ ترین : 1

کھلے آسمان تلے مچھلی کا گوشت ہرگز فروخت نہ کیا جائے،ویٹرنری برانچ میٹروپولیٹن کارپوریشن

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ویٹرنری برانچ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مچھلی گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڑھیوں پر مچھلی گوشت فروخت کرنے والوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے مچھلی کا گوشت ہرگز فروخت نہ کریں۔ اس حوالے سے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور دکان کو سیل بھی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 20:55:41

اپنی رائے کا اظہار کریں