میلانیا ٹرمپ کی تصاویر سے بھارتی وزیر مشکل میں

تنویر سیٹھ نئی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی تصاویر اپنے فون پر چیک کررہے تھے

بدھ 16 نومبر 2016 20:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بھارتی ریاست کرناٹک کا ایک وزیر امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کی تصاویر کے نتیجے میں مشکل میں پھنس گئے۔کرناٹک کے وزیر تعلیم تنویر سیٹھ پر گزشتہ ہفتے الزام عائد ہوا تھا کہ وہ ایک عوامی تقریب کے دوران اپنے اسمارٹ فون پر پورن مواد دیکھتے رہے۔10 نومبر کو ایک تقریب کے دوران ایک ٹی وی چینیل نے اس بات کو میڈیا پر اچھالا تھا جس کے بعد ریاستی وزیر کے خلاف پولیس نے تفتیش شروع کی۔

پولیس نے تفتیش کے بعد بتایا کہ درحقیقت تنویر سیٹھ نئی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی تصاویر اپنے فون پر چیک کررہے تھے۔اور ان تصاویر کو 'انتہائی دلجمعی' سے دیکھنے کی فوٹیج ہی ٹی وی چینیل پر نشر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس حوالے سے ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا اور پھر ان کے فون کو بھی دیکھا۔پولیس نے بعد ازاں بتایا ' ریاستی وزیر جن تصاویر کو مبینہ طور پر دیکھ رہے تھے وہ میلانیا ٹرمپ کی تھی'۔

پولیس کے مطابق ' میلانیا ٹرمپ کی یہ تصاویر پندرہ سال پہلے کی تھیں جو امریکی انتخابات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کامیابی کے بعد دوبارہ منظرعام پر آئیں، چونکہ ریاستی وزیر کو واٹس ایپ پر متعدد پیغامات موصول ہوئے تھے ان میں امریکی خاتون اول کی تصاویر بھی تھیں جو اسکرین پر پوپ اپ ہوکر آگئی تھیں'۔یہ تصاویر اس وقت کی جب ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی بننے والی میلانیا ٹاپ ماڈل تھیں۔اب تنویر سیٹھ نے ٹی وی چینیل کے رپورٹرز اور کیمرہ مین کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ اسکینڈل سامنے لانے کا مقصد انہیں بدنام کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :