صحبت پور ،مغوی صابر حسین کھوسہ باحفاطت بازیاب

ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی مغوی کی بازیابی پر اپنے آفس میں پریس کانفرنس

بدھ 16 نومبر 2016 20:53

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صحبت پور غلام حسین باجوئی نے مغوی صابر حسین کھوسو کی بازیابی پر اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارروز قبل پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی کی حدود میں ڈاکوئوں نے صابر حسین کھوسو کو اغوا کیا ۔مقدمہ درج کرنے کے بعد مغوی کی تلاش شروع کردی ۔گزشتہ شب مخبر کی اطلاع پرایس ایچ او شہید ملک محمد علی عبدالحمید تھہیم اور ایس ایچ او صحبت پور ہدایت اللہ کلاچی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نصیرآباد کے علاقے بابا کوٹ میں چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

جس میں مغوی صابر حسین کھوسہ کو باحفاطت بازیاب کر لیاجب کہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او صحبت پور غلام حسین باجوئی نے کہا کہ دواشخاص کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ان سے اس واقع کے بارے میں مزید پوچھ گچھ جاری ہے ۔انشاء اللہ بہت جلدواقع میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ کرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گاان کے خلاف ہر وقت پولیس کی کاروائی ہوتی رہے گی۔پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔علاقے میں امن و امان قائم رکھنا ہمارا فرض ہی

متعلقہ عنوان :