Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جعلی مینڈیٹ والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ، سردار اقبال ڈوگر ایڈووکیٹ

ضلعی صدر انصاف لائیر ز فورم ،سابق ضلعی آرگنائزر تحریک انصاف کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 20:53

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ضلعی صدر انصاف لائیر ز فورم ،سابق ضلعی آرگنائزر پاکستا ن تحریک انصاف سردار اقبال ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،جمہوریت کی آڑ میں (ن) لیگ نے آمریت کی تمام حدیںعبور کر دیں ، ملک و قوم کا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،پی ٹی آئی کا ورکر مستحکم ہو چکا ہے جوجمہوریت کی آڑ میں آمریت کے راگ الاپنے والوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے مشن میں کامیاب رہے ہیں ،کرپشن کے خاتمہ تک احتساب تحریک جاری رہے گی ،وزیر اعظم کی تلاشی شروع ہو چکی ہے انشا ء اللہ چوری ثابت ہوگی، متعدد با ر اقتدار میں آنیوالی (ن) لیگی حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی اور ہر شعبہ میںمکمل طور پر ناکا م ہو گئی ہے ،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میاں صاحبان احتساب سے بچ نکلیں گے وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہسرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں ،حکمران میٹر وبس ،اورنج ٹرین جیسے منصوبے بڑے کمیشن کیلئے بنارہے ہیں، عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نا انصافیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،حکمرانوں نے ماضی کے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ان کے پاس ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے کوئی روڈ میپ نہ ہے،قوم حکومتی نااہلی مزید برداشت نہیں کر سکتی کرپٹ اور ناہل حکمرانوں سے نجات انتہائی نا گزیر ہو چکی ہے،مسلم لیگ( ن) کی حکومت زبانی جمع خرچ اور کھوکھلے نعروں پر انحصار کر رہی ہے،تمام تر حکومتی دعووں کے باوجودعوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ،لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ، بے روز گاری اور لا قانونیت نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

شریف برادران کی کر پشن روزروشن کی طرح عیاں ہو کرجمہوریت کاراگ الاپنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ، احتساب کے بغیر ملک و قوم کی ترقی نا ممکن ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :