راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی منافرت، پولیس مزاحمت اور ملزم چھڑانے ، ڈکیتی کے مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیرملتوی کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 20:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت، پولیس مزاحمت اور ملزم چھڑانے ، ڈکیتی کے مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ چونترہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ذوالقدر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت 22نومبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کبیر شیخ کیس کی سماعت 2دسمبر،تھانہ صدر بیرونی میں درج پولیس مزاحمت اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان جمیل شہزاد بھٹی وغیرہ کیس کی سماعت 23نومبر ، تھانہ صدر حسن ابدال میں اگواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان شریف گل وغیرہ کیس کی سماعت 23نومبر، تھانہ حضرو اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم عنایت کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت 23نومبر تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :