ناقص صفائی اور مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، متعددفوڈ پوائنٹ سیل

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چھاپے،پروڈکشن یونٹس،ہوٹل، سویٹس شاپس کو بھاری جرمانے مین جی ٹی روڈ پر اکبر کنا رہ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی، زائدالمیاد اشیاء کے استعمال پر 50ہزار جرمانہ،وارننگ جاری فیصل آباد میںزہریلے پانی سے سیراب ہونے والے پالک کے کھیت تلف،مالک کو جرمانہ،ٹیوب ویل سربمہر پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا رہی ہے،مضر صحت اشیاء بیچنے والوں کی جگہ صرف جیل ہی: نورالامین مینگل

بدھ 16 نومبر 2016 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر نشتر ٹائون کی ٹیم نے گجومتہ میں واقع محمدی ہوٹل اورغوثیہ ملک شاپ کوٹوٹے پھوٹے گندے فریزرز،کھانے پینے کی اشیاء کو براہ راست فرش پر رکھنے،اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بالترتیب پانچ ہزار روپے اور دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

رانا شہباز ہوٹل کو ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر چار ہزار روپے جرمانہ کیا۔آہلو روڑ کاہنہ پر بے مثال نوڈلز سویاںکوسٹوریج کے نامناسب انتظامات، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ،مشینوں کی ناقص صفائی اور تیار شدہ اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر پچیس ہزارجرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

گڑھی شاہو میںمختار سویٹس اور ممتاز سویٹس کو میٹھائی میں مکھیوں اور مچھروں کی موجودگی ، اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،ورکرز کے ہیڈ کور، دستانے استعمال نہ کرنے اور پراڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ابدالی روڑ پر لاہور سویٹس کو نامکمل لیبلنگ اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ مغل پورہ میں ایم شریف فوڈ پوائنٹ کوفریزرز کی ناقص صفائی اور کچن میںکام کے دوران ورکرزکے سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ کوٹلی گسی میں واقع اشرف بیکری کوگندے فرش ، گندے تولیے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بارہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔

دروغہ والہ میں الحاج شفقت ککنگ اینڈ کیٹرنگ سروسز کو ورکرزکے جسم پر زخم اور کام کے دوران جیولری کا استعمال،اشیاء میں مکھیوں کی موجودگی،نامناسب لیبلنگ ، کھلی گندی نالیاں، کھلے کوڑا دان اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی تیرہ ہزار پانچ سو جرمانہ کیا۔ایمن آبادی برفی کو دودھ کی بوتلوں پر نامناسب لیبلنگ،کیمیکلز کو کھانے پینے کی اشیاء کے پاس رکھنے اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات کی وجہ سے پانچ ہزار روپے کیا۔

LOSروڑ پرفرائی چکن کو نامناسب واشنگ ایریا، گندے فریزرزاور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر پانچ ہزار جرمانہ کیا۔گجرانوالہ میںحاجی عبدالغنی امرتسری(پراڈکشن یونٹ)پانی کی نکاسی کے نامناسب انتظامات ،پانی کے فلٹر کی تبدیلی کا ریکارڈ نہ ہونے اورگوشت کو سٹور کرنے کے نامناسب انتظامات ہر پچیس ہزار روپے جرمانہ کیا ۔اس کے علاوہ گجرانوالہ کی ٹیم نے مین جی ٹی روڈ پر اکبر کنا رہ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی، زائدالمیاد اشیاء کے استعمال پر 50ہزار جرمانہ اور وارننگ ، وزیر آباد موڑ جی ٹی روڑ پر واقع مختار فش کنگ کو پراڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے،پراڈکشن ایریا میں کیمیکل ڈرمز کی موجودگی،دہی کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے،کھلی گندی نالیوں،ورکرز کی ناقص جسمانی حالت ،برتن دھونے کے نامناسب انتظامات اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے پراڈکشن ایریا کو فوری طور پر Sealکر دیا۔

فیصل آباد، تاندلیاں والہ میں پالک کھیت کو سیوریج کا زہریلااورگندہ پانی بھی استعمال کرنے پر تلف کر دیا۔ مدھن پورہ میں واقع الیاس ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر، عمران ہوٹل، قادریہ فوڈ پوائنٹ،خالدسویٹس اور خیام ریسٹورنٹ کو زائدالمعیاد مشروبات ، کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،کھانا تیار کرنے کے لیے گندے آلات کا استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پرجرمانہ جبکہ بلا بریانی کو کافی مزاحمت کے بعد پولیس کے تعاون سے فوری طور پر Sealکر دیا