اے نیئر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، لاہور میں سپرد خاک
تازہ ترین : 1

اے نیئر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، لاہور میں سپرد خاک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) ایک عرصہ تک موسیقی کی دنیا میں راج کرنے والے پاکستان کے نامور گلوکار اے نیئر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، لاہور میں دعائیہ تقریب کے بعد اے نیئر کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار اے نیئر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ وارث روڑ پر واقع چرچ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

فیملی، پرستاروں اور شوبز کی دنیا کی شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اے نیئر جمعتہ المبارک کی شب ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ بیوی بچوں کے امریکہ میں ہونے کے سبب مرحوم کی آخری رسومات کی ادائیگی میں تاخیر کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں شریک شوبز شخصیات جن میں گلوکار شوکت علی اور سجاد طافو بھی شامل تھے، نے اے نیئر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔اے نیئر کو پرستاروں کی موجودگی میں جیل روڑ پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 20:01:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں