طلال چوہدری اور دانیا ل عزیز دونوں جھوٹ بولنے کے ماسٹر ہیں
تازہ ترین : 1

طلال چوہدری اور دانیا ل عزیز دونوں جھوٹ بولنے کے ماسٹر ہیں

ڈکٹیٹر کی گود سے نکلنے والے آج کل وزیراعظم کی جوتیاں پالش کررہے ہیں‘سید صمصام علی بخاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ طلال چوہدری اور دانیا ل عزیز دونوں جھوٹ بولنے کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں،(ن) لیگ کے حواری وزیراعظم گرد شکنجہ تنگ ہونے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ ڈکٹیٹر کی گود سے نکلنے والے آج کل وزیراعظم کی جوتیاں پالش کررہے ہیں اور اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں لیکن یہ درباری وزیراعظم کو پانامہ لیکس کیس سے بچا نہیں سکیں گے،دانیال عزیز اور طلال چوہدری مشرف دورمیں کی جانے والی کرپشن کا جواب دیں ، دوسروں کی طرف انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میںجھانکیں ،(ن) لیگ کے تنخواہ دار جلد احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوںگے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا پانامہ لیکس پر احتساب پتھر پے لکیر ہے ،کرپشن اور لوٹ کرنے والے جلد قوم کے سامنے بے نقاب ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں اور وہ بغیراقتدار کے ہی فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، شوکت خانم ، نمل یونیورسٹی اور آئی کے ایف جیسے اداروں میں عوام بڑھ چڑھ کرڈونیشن دیتی ہے اور یہ ادارے بڑے اچھی طرح اور میرٹ پرکام کررہے ہیں۔

انہوںنے (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تیس سالوں تک حکمرانی کرنے والے ابھی تک شوکت خانم لیول کا ایک ہسپتال بھی تعمیر نہیں کرسکے اورایجوکیشن میں کوئی انقلاب برپا نہیں کرسکے ۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ عوام (ن) لیگ کے دوغلے پن کو اچھی طرح پہچان چکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ وزیراعظم کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ڈکٹیٹر کی پیدا وار ہیں ، کرپشن اور لوٹ مار ان کا ماٹو ہے اور غریبوں کا خون چوسنا ان کا مشغلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام بھوک اور افلاس سے مررہی ہے جبکہ ان کی عیاشیوں میں کوئی کمی واقع نہیں آرہی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 20:01:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں