لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے: تہمینہ درانی ..
تازہ ترین : 1
لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے: ..

لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے: تہمینہ درانی کا انکشاف

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغامات میں تہکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ تہمینہ درانی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کی ملکیت تھے ہی نہیں۔ یہ فلیٹس کسی بھی طرح نواز شریف، شہباز شریف اور عباس شریف کو تقسیم وراثت کی صورت میں نہیں ملے۔ یہ فلیٹس کسی صورت شہباز شریف کی وراثت کا حصہ نہیں ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 19:37:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں