سکھر‘ شکارپور کے قریب کسٹم پولیس کی کا روائی ‘کار پر چھاپہ ‘ لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ پکڑ ی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) شکارپور کے قریب کسٹم پولیس کی کا روائی کار پر چھاپہ ، لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ پکڑ لی ، تفصیلات کے مطابق کسٹم پولیس سکھر کے عملے نے ایک اطلاع پر شکارپور کے قریب چیکنگ کے دوران جیکب آباد سے سکھر کی طرف آنے والی ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹس برآمد ہو ئیں کسٹم پولیس نے سگریٹس اور کار کو تحویل میں لے کر سکھر پہنچایا جہاں پر مقدمہ درج کرے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل مین نہیں آئی ہے بتا یا جا تا ہے کہ کار سوار کسٹم پولیس کی چیکنگ کے دوران موقع دیکھ کر فرارہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :