میپکونے بجلی بلوں پر میٹرریڈنگ کی تصاویر شائع کرنے کا 95فیصد ہدف حاصل کرلیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:34

میپکونے بجلی بلوں پر میٹرریڈنگ کی تصاویر شائع کرنے کا 95فیصد ہدف حاصل ..
ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے اپنے صارفین کے اطمینان اور تسلی کے لئے بجلی بلوں پر میٹرریڈنگ کی واضح تصاویر شائع کرنیکا 95فیصد ہدف حاصل کرلیاہے ۔ تصاویر پرنٹنگ کی شرح 99فیصد اور درست، واضح پرنٹنگ کی شرح 95فیصد رہی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے کہا کہ وزارت پانی وبجلی کے احکامات کی روشنی میں اووربلنگ کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔

صارفین کو ان کی استعمال شدہ بجلی اور میٹرریڈنگ کے مطابق بجلی بل بھجوائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

موبائل میٹرریڈنگ اور ہینڈ ہیلڈ یونٹ(ایچ ایچ یو) کے ذریعے میٹرریڈنگ کے 100فیصد اہداف آئندہ ماہ حاصل کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جعل سازی کرنے اور بوگس ریڈنگ شائع کروانے پر میپکو نے درجنوں افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہے اور کاروائی کا یہ سلسلہ جاری ہے ۔ جون 2016؁ء میں میٹرریڈنگ کی شرح 72فیصد ، جولائی میں 86فیصد ، اگست میں 93فیصد، ستمبر میں 94فیصد اور اکتوبر 2016؁ء تک 95فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ میٹرریڈنگ سٹاف ، فیلڈ افسران کی محنت اور جدوجہد کی وجہ سے کارکردگی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کی شرح صفر ہوکررہ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :