سیڈ کارپویشن پلانٹ پیرووال خانیوال کی اپ گریڈیشن

بدھ 16 نومبر 2016 19:34

خانیوال۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)سیڈ کارپوریشن پیرووال پلانٹ پنجاب گورنمنٹ اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے کاٹن کے لئے اعلیٰ کوالٹی کا سیڈ تیار ہوگا جس سے اگائواچھا ہوگا اورپیداوار میں اضافہ ہوگا اعلیٰ کولٹی کے بیج سے کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔

ان خیالا ت کا اظہار جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئر حارث عبداللہ ،سیڈ کارپوریشن پلانٹ پیرووال نے بریفننگ دیتے ہوئے کیا۔ زرعی انجینئر حارث عبداللہ نے بتایا کہ سیکرٹری ایگری کلچرکیپٹن محمد محمود نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کسانوں کی ترقی کے پیش نظر سیڈ کارپویشن پلانٹ پیرووال خانیوال کو اپ گریڈ کیا ہے سیڈ پلانٹ پیرووال سے 32ہزار بیگ گندم کابیج صوبہ کے پی کے کو دیا گیا ہے مشینری کے پرزہ جات کو خریدنے کے لئے سسٹم کو شفاف بنایا جارہا ہے جس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ایک انسپکشن کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی انجینئر حارث عبداللہ نے بتایا کہ سیرل پلانٹ گندم کا سیڈ تیار کیا جارہا ہے گندم کی ورائٹی میں گلیکسی ایف ڈی2008اجلا قسم کی اقسام شامل ہیں جن سے گندم کا اگائو پیدوار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا فصل اچھی ہوگی کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔