سانحہ حب درگاہ نورانی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، محمد ابراہیم سیالوی

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

چنیوٹ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے کہا کہ کہ سانحہ حب درگاہ نورانی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا، یہ لوگ وحشی اور درندے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے ان کے سہولت کاروں کو پکڑے، انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے ہی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،پوری پاکستانی قوم کو یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے، مزارات پر ہونے والے حملوں سے پورا عالم اسلام سوگوار ہے ساٹھ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے، افواج پاکستان ضرب عضب آپریشن کو جاری و ساری رکھے جتنی دیر تک ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہنی چاہیں۔