چین، ترک منشیات کی مہم میں طلباء بھی جاری مہم کا حصہ بن گئے

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

گوانگ چو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوانگ ڈونگ میں منشیات کے خلاف طلباء کو بڑے پیمانے پر جاری مہم کا حصہ بنا لیا گیا ۔ چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال چین میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد2.3ملین تک پہنچ چکی تھی جن میں سے 18سال سے کم عمر کے 43ہزار نوعمر بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

چین میں روایتی منشیات کے استعمال میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ نئی منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ نوعمر بچوں کی بڑی تعداد نئی منشیات کے استعمال پر بڑے پیمانے پر متاثر ہورہی ہے ۔ منشیات کے استعمال کو ترک کروانے کے لئے جاری مہم میں اب طلباء کو بھی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں منشیات ترک کرنے کی مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :