چین میں سویڈیش کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

کمپنی نے کاروباری کامیابی مسابقتی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کی

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے سویڈن کی کمپنی پر کاروبار کی کامیابی کو غلبہ کے لئے استعمال کئے جانے پر 668ملین یوآن کا جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق سویڈش کمپنی ٹیڑاپاک پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے کاروبار میں حاصل کی جانے والی قابل ذکر کامیابی کو مسابقتی کمپنیوں کا نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کیا ۔ ٹیڑاپاک پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے 2009سی2013تک یہ رویہ اختیار کئے رکھا۔ کمپنی کے خلاف اسٹیٹ انتظامیہ برائے صنعت وتجارت نے 2012میں تفتیش کا آغاز کیا جس میں تمام الزامات درست ثابت ہوئے ۔ کمپنی نے اپنے ردعمل میں فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :