حضرت داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس کل سے لاہو ر میں شروع ہوگا
تازہ ترین : 1
حضرت داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس کل سے لاہو ر میں شروع ..

حضرت داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس کل سے لاہو ر میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) برصغیر پاک وہند کی مشہور ومعروف صوفی شخصیت حضرت داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس کل سے لاہو ر میں شروع ہوگا۔ عرس میں دنیا بھر سے عوام الناس کثیرتعداد میں شرکت کریں گے۔ انجمن طلباء اسلام ضلع اسلام آباد کے عہدیداران واراکین 19نومبر بروز ہفتہ کو حافظ اکرام اعوان کی قیادت میں داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس مقدس میں شرکت کریں گے تاکہ صوفیا ء کرام کے افکارونظریات سے استفادہ کیا جاسکے اور صوفیاء کی تعلیمات کو ملک میں عام کرکے امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 19:26:18

اپنی رائے کا اظہار کریں