المصطفیٰ ٹرسٹ حج کمیٹی کا سالانہ جائزہ اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 19:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) المصطفیٰ ٹرسٹ حج کمیٹی کا سالانہ جائزہ اجلاس معلم حج گروپ رانا محمد اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں رواں سال حج مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں حکومتِ پاکستان ، وزارتِ مذہبی امور ، ڈائریکٹوریٹ حج کراچی ، ڈائریکٹر حج پاکستان ہاؤس مکہ معظمہ و مدینہ منورہ اور دیگر حکام کی خدمات کو سراہا گیا اجلاس میں اعتراف کیا گیاکہ حکومتِ پاکستان نے اس سال حجاج اکرام کے لیے جملہ انتظامات نہایت عمدہ کئے تھے حجاج کوشکایت نہیں ہو ئی بلکہ انہیں کھانے و پینے اور رہائش گاہ کی سہولیات بہت مناسب ملیں اجلاس نے فریضہ حج کے عمدہ انتظامات کرانے پر وزیر اعظم محمدنوازشریف وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہو ئے ان کا شکریہ ادا کیا نیز اجلاس میں خانقاہ المصطفیٰ ٹرسٹ کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خاں بھی حکومت ِ پاکستان کو حج 2016ء کے بہتر انتظامات کرنے پر مبارک باد دی ہے -

متعلقہ عنوان :