گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج میں فرسٹ ایئر سے ایم کام تک کی کلاسیں جاری

بدھ 16 نومبر 2016 19:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج ہیر آباد حیدرآباد کے پرنسپل پروفیسر محمود خان نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کالج میں فرسٹ ایئر سے ایم کام تک کی کلاسیں جاری ہیں غیر حاضر طلبہ مقررہ وقت پر حاضر ہوں اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی کام پارٹ ون کی نئی کلاسوں میں داخلے بھی جاری ہیں داخلہ کے خواہش مند طلبہ دفتر ی اوقات میں کالج سے رجوع کرسکتے ہیں -